لاہور( این این آئی)محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور منظم پولنگ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں دفعہ144 کا فی الفور نفاذ کر دیا گیا ۔اسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد ہو گی ۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں موبائل فون ، لائوڈ سپیکر اور کسی بھی قسم کے سائونڈ سسٹم کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے دفع 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔اسلحہ کی نمائش پر چھ ماہ قید یا جرمانے کی سزائیں ہوسکتی ہیں۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاء جائے گی۔ پر امن انتخابات انشاللہ پوری ذمہ داری کے ساتھ ہوں گے۔