نیویارک(نیوزڈیسک)تیل کی قیمتیں،اقتصادی ماہرین نے نئی پیش گوئی کردی،ایشیائی اور مغربی ممالک کی معیشتوں میں کساد بازاری کی وجہ سے اقتصادی ماہرین عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کے مزید گرنے کی پیش گوئی کر نے لگے ۔تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی مجموعی تیل کی پیداوار اس برس جولائی میں گذشتہ کئی برسوں کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر رہی۔ایک بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے بزنس مانیٹر انٹرنیشنل کے مطابق ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر، چین کی سست روی کا شکار معیشت اور ایران کی طرف سے تیل کی پیداوار میں متوقع اضافہ وہ عوامل ہیں جن سے تیل کی قیمتیں آنے والے چند مہینوں میں دباﺅ کا شکار رہیں گی اور اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔بی ایم آئی کے مطابق 2016 میں تیل کی قیمتیں 60 ڈالر فی بیرل کے اردگرد رہیں گی ۔اقتصادی ماہرین نے بتایا کہ پیداوار میں اضافہ ہی تیل کی قیمتوں میں کمی کا باعث ہے تاہم طلب میں کمی کی وجہ بھی اس کا سبب بن رہی ہے۔