جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

بارشیں برسانے والا ایک اور سسٹم پاکستان میں داخل، موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی

datetime 13  جولائی  2022 |

کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ، بلوچستان اور جنوب پنجاب میں جمعرات سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی ایڈوائزی کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون ہواؤں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو ئیں

14 جولائی سے کم ہوا کا دباؤ سندھ میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا، جس کے باعث 14 تا 17 جولائی کراچی، حیدر آباد، بدین، ٹھٹھہ، دادو، تھر پارکر، سانگھڑ اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، اندرونِ سندھ میں میرپورخاص، مٹھی، جامشورو، لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سکھر، خیرپور، شکارپور، شہدادکوٹ میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شہر ژوب، زیارت، بارکھان، بولان کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، جھل مگسی، سبی، ڈیرہ بگٹی، تربت اور پسنی میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا امکان، محکمے الرٹ رہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ ہوا کا کم دباؤ شدت کیساتھ سندھ کے علاقوں میں داخل ہو گا جوکہ 14 تا 17 جو لائی تک جاری رہ سکتا ہے.این ڈی ایم اے نے وفاقی، صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، جی بی ڈی ایم اے، ایس ڈی ایم اے، پی آئی ڈی اور انکے ماتحت محکموں کو چوکس رہنیاور کسی بھی قسم کی ہنگامی/ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے

تیار رہنے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔محکموں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی آلات و مشینری بشمول نکاسی آب کے لیے پمپ اور ایمرجنسی عملہ کی پہلے سے دستیابی/تعیناتی یقینی بنائیں، تاکہ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات بالخصوص راستوں /سڑکوں کی بندش کی صورت میں فوری اقدامات کئے جا سکیں۔مزید برآں نشیبی و سیلابی خطرے سے دوچار علاقہ مکینوں کا پہلے سے طے شدہ

محفوظ مقامات پر انخلاء یقینی بنائیں اور مذکورہ پناہ گاہوں میں خوراک و ادویات کی پیشگی دستیابی یقینی بنائیں۔متعلقہ صوبائی و ضلعی محکمے مون سون بارشوں سے منسلک ممکنہ خطرات کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے اقدامات اٹھائیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس کے ذریعے مسافروں اور سیاحوں کو موسمی حالات و راستوں کی صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھیں، عوام الناس غیر ضروری سفر/نقل و حرکت سے گریز کریں۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…