لاہور ( آئی این پی)سعودی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے اعداو شمار کے مطابق 7 ذی الحج کو عازمین حج نے 13 ملین سے زیادہ فون کالیں کی۔اعداو شمار کے مطابق مکہ المکرمہ میں ذی الحج کی 7 تاریخ کو عازمین حج کی جانب سے فون کالز کے علاقہ انٹرنیٹ پر ڈیٹا کی کھپت کا حجم
3.44 ہزار ٹیرا بائٹس تک پہنچ گیا، جو کہ 1.41 ملین گھنٹے ویڈیو دیکھنے کے برابر ہے۔اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار میں روزانہ اوسطاًفی کس ڈیٹا کی کھپت 832 ایم بی ہے جو کہ 200 ایم بی کی فی کس عالمی کھپت کی شرح سے 3 گنا زیادہ ہے۔سعودی میڈیا نے سعودی حکام کے حوالے سے لکھا کہ سب سے زیادہ ڈیٹا یوٹیوب، ٹک ٹاک ، فیس بک، اسنیپ چیٹ، انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارم پر استعمال کیا گیا۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ ڈائون لوڈ کی رفتار کی شرح 258.36تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق موبائل انٹرنیٹ اپ لوڈ کی رفتار کی شرح 33.56میگابائٹس ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے۔سعودی حکام کے مطابق اس دوران مقامی کالوں کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ بین الاقوامی کالوں کی تعداد 1.53 ملین ہے جس کی کامیابی کی شرح 99 فیصد سے زیادہ ہے۔