بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

خان صاحب آئیں یا کوئی اور۔۔۔! سردار ایاز صادق دلی خواہش لبوں پر لے ہی آئے

datetime 23  اگست‬‮  2015 |

لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردارایاز صادق نے کہا ہے کہ اسمبلی رکنیت اور اسپیکر شپ آنی جانی چیز ہے ،پارٹی ، قیادت اور اپنی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروںگا ،خواہش ہے اوردل بھی بہت کرتا ہے کہ سب چھوڑیں اورالیکشن میں چھلانگ لگا دو ں لیکن جو فیصلہ میری پارٹی کا ہوگا وہی میرا فیصلہ ہوگا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ کہا گیا کہ ایک چھوٹا سا شخص اتنے بڑے لیڈر سے کیسے جیت گیا تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہی چھوٹا سا شخص 2002ءمیں ایک بڑے لیڈر سے جیتا تھا یہی ایک سیاسی ورکر 2013ءکے انتخاب میںبھی اسی بڑے لیڈر سے جیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب آئیں یا کوئی الیکشن لڑنے کے لئے تیا رہوں۔ میری خواہش اور دل بھی بہت کرتا ہے کہ سب چھوڑیں اور الیکشن میں چھلانگ لگادو ں لیکن میں اپنی پارٹی کے فیصلوں کا بھی پابند ہوں میری پارٹی جو فیصلہ کرے گی وہی میرا فیصلہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…