جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

شہباز شریف کی بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فونک رابطہ

datetime 9  جولائی  2022 |

شہباز شریف کی بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کے فروغ کا اعادہ

کرتے ہوئے کہا ہے کہ قریبی تعلقات نے مختلف شعبوں بالخصوص دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں گہرے

دوطرفہ تعاون کے اہم مواقع فراہم کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فونک

بات چیت کے دوران کیا ۔ وزیراعظم نے مملکت بحرین کے برادر عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات

کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ

قریبی تعلقات نے مختلف شعبوں بالخصوص دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں گہرے دوطرفہ تعاون کے اہم

مواقع فراہم کیے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے عید کی پرتپاک مبارکباد کا جواب دیتے ہوئے، شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے

اس موقع پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کے لیے باہمی تعاون

کو وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ ایمان، باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…