ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ موسمیات کی عید الاضحی کے دنوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)محکمہ موسمیات نے عید الاضحی کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ ہفتہ کی شام سے شروع ہو جائے گا جو دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا، بارش سے گرمی اور حبس کا

زور ٹوٹ جائے گا اور موسم خوشگوار ہو جائے گا محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز شہر کا موسم مطلع رہنے کے باوجود گرمی اور حبس کا زور برقرار رہا جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح شہر میں فضائی آلودگی کے حوالے سے شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 157ریکارڈ کی گئی۔ملک بھر میں بارشوں کا یہ سلسلہ 12 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 گھنٹے تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوتی رہی، بارش کے باعث سیکٹر ایچ 13 میں عمارتوں کی بیسمنٹ میں پانی داخل ہوگیا، واسا نے راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کے مطابق ایم سی آئی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے پانی نکالتی رہیں،انہوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے سیکٹر ایچ 13 کی عمارتوں میں پانی جمع ہو گیا تھا۔عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ بر وقت کارروائی کے لیے ریسکیو عملہ الرٹ ہے۔دوسری جانب واسا نے راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری کردیا، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ ہو گئی ادھر ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ہفتہ سے12 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اتوار کو اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال،

فیصل آباد اور لاہور ڈویڑن میں بارش متوقع ہے۔انہوں نے کہاکہ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ترجمان کے مطابق مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مسافر اور سیاح محتاط رہیں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے اور نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خضدار، قلات، چمن، دالبندین، مسلم باغ، لسبیلہ، پنجگور، آواران، خاران، ژوب، بارکھان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…