بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

قصورسکینڈل،شہباز شریف کامقدمے فوری واپس لےنے کاحکم

datetime 23  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ےہاں قصور واقعہ کے متاثرہ بچوں ،ان کے والدےن اورحسےن خان والا گاو¿ں کے رہائشیوں نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران قصور واقعہ کے متاثرےن نے مشترکہ تحقےقاتی ٹےم (جے آئی ٹی)کی تحقےقات کے بائےکاٹ کے خاتمے اورواقعہ کی تحقےقات مےں بھرپور انداز سے حصہ لےنے کا اعلان کےا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے قصور واقعہ کے متاثرےن سے گفتگو کرتے ہوئے احتجاج کے دوران مظاہرےن کے خلاف قائم کےے گئے مقدمات فوری واپس لےنے کا اعلان کےا اوراس ضمن مےں آئی جی پولےس پنجاب کو ہداےات جاری کےں کہ وہ اس حوالے سے ضروری قانونی کارروائی کرےں ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ قصور واقعہ انتہائی افسوسناک اورہم سب کےلئے دکھ اورکرب کا باعث ہے ۔متاثرےن کو ہر صورت انصاف کی فراہمی ےقےنی بنائی جائے گی۔ انصاف کی راہ مےں کوئی رکاوٹ برداشت نہےں کی جائے گی اور اگر کسی نے انصاف کی فراہمی مےں ڈنڈی مارنے کی کوشش کی تو اسے الٹا لٹکا دوں گا۔انہوںنے کہا کہ قصور واقعہ مےں انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔وزےراعلیٰ نے متاثرےن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مےں اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کرآپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت ےقےنی بنائی جائے گی۔متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانا مےری ذمہ داری ہے اور مےں ےہ ذمہ داری ہر قےمت پر نبھاو¿ں گا۔انہوںنے کہا کہ قصور واقعہ پر مجھے دلی دکھ ہوا ہے اورہم اس دکھ کو بانٹنے کےلئے اےک خاندان کی طرح ےہاں بےٹھے ہےں۔انہوںنے کہا کہ مجھے جونہی اس واقعہ کا علم ہوا تو مےں فوری طورپر آپ کے پاس آنا چاہتا تھا لےکن کچھ نا گزےر وجوہات کی بنا پر نہےں آسکا،لےکن مےں ذاتی طورپر پورے معاملے کی نگرانی کررہا ہوں ۔انہوںنے کہا کہ قصور واقعہ کے بارے مےں علم نہ ہونے پر اےڈےشنل آئی جی سپےشل برانچ کو عہدے سے ہٹاےا جبکہ معاملے کو مس ہےنڈل کرنے پر ڈی پی او قصور کو اواےس ڈی بناےا گےا۔انہوںنے کہا کہ واقعہ کی تحقےقات کےلئے جے آئی ٹی تشکےل دی گئی ہے جس مےں پولےس کے علاوہ وفاقی ادارہ انٹےلی جنس بےور اور آئی اےس آئی کے نمائندے بھی شامل ہےں اور اس تحقےقاتی ٹےم کو قصور مےں بےٹھ کر واقعہ کی تحقےقات مکمل کرنے کا حکم دےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ تحقےقات کی روشنی مےں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوگا اورحقائق عوام کے سامنے آئےں گے اور انصاف ہر صورت ےقےنی بناےا جائے گا۔مجھے متاثرےن سے دلی ہمدردی ہے اورمتاثرےن سے انصاف کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کروں گا۔انہوںنے کہا کہ قصور کے انتہائی دردناک اورظلم پر مبنی واقعہ مےں غفلت برتنے اورحقائق چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل مےں لائی جائے گی۔واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف ہر صورت قانون کے مطابق کارروائی ہوگی چاہے کوئی جتنا بھی بااثر کےوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر اس واقعہ کو مس ہےنڈل نہ کےا جاتا اورغفلت ےا کوتاہی مظاہرہ نہ ہوتاتو حالات اس نہج پر نہ پہنچتے۔متاثرےن کو انصاف دلانا مےری ذمہ داری ہے اورمےں ےہ ذمہ داری نبھاکر دکھاو¿ں گا۔ظالم قانون کے کڑے شکنجے سے نہےں بچ سکتے اورکڑی سے کڑی سزا کے حقدار ہےںاوران ظالموں کو کےفر کردار تک پہنچائےں گے۔قصور کا افسوسناک واقعہ جب مےرے علم مےں آےا تو مےں نے فوری طورپر اس کا سخت نوٹس لےا اورکمےٹی بھجوائی اور اب مےں ذاتی طور پر اس کےس کی نگرانی کررہا ہوں۔مشترکہ تحقےقاتی ٹےم اس وقت تک قصور مےں رہ کر تحقےقات مکمل کرے گی جب تک اس کا کام پورا نہےں ہوجاتا۔ انشاءاللہ دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوگا۔دنےا ادھر کی ادھر ہوجائے مےں انصاف دلاکررہوں گا۔مجھے متاثرےن سے دلی ہمدردی ہے۔اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ نہ صرف انصاف ہوگابلکہ بہت جلد ہوگااورکسی کو رکاوٹ نہےں ڈالنے دوں گا۔انہوںنے کہا کہ انصاف کے حصول کے لئے متاثرےن کے خلاف احتجاج کے دوران درج کےے گئے مقدمات فوری طورپر ختم کےے جارہے ہےںاوراس حوالے سے انسپکٹر جنرل پولےس کوہداےت کردی گئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کسی کو بھی کےس پر اثر انداز نہےں ہونے دوں گااورمتاثرےن کو جلد انصاف کی فراہمی ےقےنی بناو¿ں گا۔انہوںنے کہا کہ متاثرےن کو تحفظ بھی فراہم کرےں گے اور ظالم کو کےفر کردارتک پہنچائےں گے۔متاثرہ بچوں کو تعلےم بھی دلوائےں گے اور اگر ضروری ہوا تو بچوں کےلئے تعلےم کا بندوبست لاہور مےں بھی کےا جاسکتا ہے ۔ متاثرےن کے وکےل لطےف سرا اورمتاثرےن نے تحقےقاتی ٹےم کے بائےکاٹ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جے آئی ٹی کی تحقےقات مےںشامل ہوں گے۔ متاثرہ بچوں کے والدےن نے افسوسناک واقعہ کی تفصےلات سے آگاہ کےا اوروزےراعلیٰ شہبازشرےف سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کےا۔ صوبائی وزےر قانون رانا ثناءاللہ ،قصور کے اراکےن قومی و صوبائی اسمبلی شےخ وسےم اختر،ملک رشےد،احمد خان،ملک محمد احمد خان،ملک احمدسعےد خان،انسپکٹر جنرل پولےس ،سےکرٹری داخلہ ،کمشنر لاہور ڈوےژن ،آر پی او شےخو پورہ ،ڈی پی او قصور،ڈی سی او قصوراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔متاثرےن کے وکےل اےڈوکےٹ لطےف سرا،مدعی مبےن غزنوی اور دےگر متاثرےن بھی موجودتھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…