منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ہمیں عیدالاضحی کے اصل مقصد کو نہیں بھولنا چاہیے، شوبز شخصیات

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شوبزشخصیات نے قوم کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تہوار کو بھرپور انداز میں منانے کیساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز پر بھی عمل پیرا ہونا ہے ،عیدالاضحی کاتہوار ہمیں قربانی کا درس دیتاہے اس لئے ہمیں اس کے اصل مقصد

کو نہیں بھولنا چاہیے،گوشت کی تقسیم میں اپنے قریبی جاننے والوںکو ترجیح دینے کی بجائے غرباء، مساکین اورمستحق لوگوں کا زیادہ خیال رکھاجائے ۔ سینئر اداکار قوی خان ، شہزاد رضا ،ثناء ،عدنان جیلانی، ماریہ واسطی، سجل علی،ببرک شاہ، فیصل قریشی، ہمایوںسعیداورفضیلہ قاضی نے اپنے بیانات میں کہا کہ ہمیںعیدالاضحی کے تہوار کے اصل مقصدکو سمجھنا چاہیے ،اس سے ہمیںاخلاص کے ساتھ قربانی کا درس ملتا ہے ، اگر آپ کی قربانی میں اخلاص نہیں ہے تو مہنگی سے مہنگی قربانی بھی کسی کام کی نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے معاشرے میں یہ عام ہوتا جارہا ہے کہ قربانی کرنے والے لوگ زیادہ تراپنے قریبی جاننے والوں کو گوشت بھجواتے ہیں یا پھر اپنے فریزرز بھرتے ہیں ۔ ہمیں چاہیے کہ اگر ہمار ے اطراف میں جن گھروں نے قربانی کی ہے انہیں گوشت نہ بھی بھجوایا جائے تو کوئی حرج نہیں لیکن ہمیں ایسے علاقوں اوربستیوں میں پہنچنا چاہیے جہاں لوگ قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے اور ہمیں انہیں اتنی مقدار میں گوشت دینا چاہیے جس سے کم از وقت ایک فیملی اطمینان سے ایک وقت کا کھانا پیٹ بھر کر کھا سکے ۔شوبز شخصیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ابھی کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے اس لئے ہمیں کورونا ایس او پیز پر بھی عمل پیرا ہونا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…