لاس اینجلس (این این آئی)امریکی اداکار جانی ڈیپ نے بچوں کے ہسپتالوں کیلئے 8ملین ڈالرز کا عطیہ دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اداکار نے مبینہ طور پر نان فنگیبل ٹوکنز یعنی ڈیجیٹل کرنسی کی فروخت کر کے متعدد خیراتی اداروں کو تقریبا 8لاکھ امریکی ڈالرز عطیہ کیے ہیں۔جن اداروں کو جانی ڈیپ نے ابھی تک عطیہ دیا ہے، ان میں پرتھ چلڈرن ہسپتال فانڈیشن، گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ ہسپتال چلڈرنز چیریٹی، فٹ پرنٹ کولیشن اور لاس اینجلس چلڈرن ہسپتال شامل ہیں۔عطیات دینے پر اداروں کی جانب سے جانی ڈیپ کی نان فنگیبل ٹوکنز کمیونیٹی کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔