اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جلسوں کیلئے عمران خان کا جہاز اڑانے والے پائلٹ کو بھی فون کالز آرہی ہیں، دھمکایا جارہا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ عمران خان کا جہاز اڑانے والے پائلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے، یہ مزید کہاں تک گریں گے۔