ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

سکردو ،پہاڑی تودے گرنے سے سینکڑوں سیاح پھنس گئے، پٹرول کی بھی قلت

datetime 4  جولائی  2022 |

سکردو ،پہاڑی تودے گرنے سے سینکڑوں سیاح پھنس گئے، پٹرول کی بھی قلت

سکر دو (این این آئی)بھاری لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث بند جگلوٹ سکردو شاہراہ تیسرے روز بھی نہ کھل سکی ،

سینکڑوں سیاح سکردو میں پھنس گئے، بلتستان میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوگیا۔ایف ڈبلیو او کے مطابق شاہراہ کی

بحالی میں مزید تین دن لگ سکتے ہیں، شاہراہ روندو کے علاقے طورمِک پڑی کے مقام پر یکم اور 2 جولائی کی رات بھاری

پہاڑی تودے گرنے سے بلاک ہو گئی تھی جس کی بحالی کے دوران دوبارہ پہاڑی تودہ گرنے سے ایف ڈبلیو او کی مشینری بھی تباہ ہو گئی۔

شاہراہ کی بندش کے باعث سینکڑوں سیاح سکردو اور راستے میں پھنس گئے، بلتستان کے چاروں اضلاع میں پٹرولیم مصنوعات

کا بحران پید اہوگیا ہے جس سے عوام کے ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ، ادھر ضلعی انتظامیہ نے جے ایس آر کی بحالی تک مسافروں اور سیاحوں کو دیوسائی استور روڈ سے سفر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…