جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

عمران نیازی آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کریں غدار کون ہے ؟شازیہ مری

datetime 3  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ عمران نیازی آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کریں غدار کون ہے ؟بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو اور کیا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان اداروں پر تنقید کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا، عمران خان نے ملک کی معیشت تباہ کرنے میں ناکام کسر نہیں چھوڑی۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نالائق وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا تھا، دنیا موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو عزت دے رہی ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے غیر ملکی دوروں کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…