ابوظیبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے زلزلے سے متاثرہ افغانستان میں 75 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال، دو آپریٹنگ روم، طبی سامان اور ایک طبی ٹیم بھیجی ہے۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق امدادی سامان تین طیاروں پربھیجا گیا ہے۔امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے زلزلہ زدگان کے لیے یہ امدادی سامان بھیجنے کی ہدایت کی تھی۔افغانستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسی سالم الظاہری نے کہاکہ یو اے ای نے حال ہی میں افغانستان میں زلزلے کے متاثرین کے لیے امدادی فضائی پل کے حصے کے طورپر30 میٹرک ٹن خوراک سے لدا ایک امدادی طیارہ بھیجا ہے۔ یہ کھیپ زلزلے سے متاثرہ خاندانوں اور کمزور گروہوں خصوصا خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں خوراک کی قلت کودورکر رہی ہے۔