عمران خان کا اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ، ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے ضابطہ اخلاق پر حلف نامہ لے لیا
اسلام آباد (آن لائن )چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کل 2 جولائی کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کے معاملے
پر ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے ضابطہ اخلاق پر حلف نامہ لے لیا ۔ذرائع کیمطابق تحریک انصاف نے جلسے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو
درخواست دی تھی ۔ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے ضابطہ اخلاق پر حلف نامہ لیا ہے ۔ پی ٹی آئی کی طرف سے مرکزی صدر اسلام آباد
علی نواز اعوان نے حلف نامہ ڈی سی کو جمع کروایا ۔ ضابطہ اخلاق میں اسلام آباد ایکسپریس وے بند نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔
ذرائع کے مطابق جلسے کے شرکاء ریڈ زون میں داخل ہوں گے نہ ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں گے ۔
جلسے کے شرکاء رات 12 بجے پریڈ گراؤنڈ خالی کر دیں گے۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسے
کے منتظمین ذمہ دار ہوں گے ۔ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی کے مابین جلد معاہدہ بھی طے پا جائے گا ۔