اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سیاستدانوں کی اوسط عمر عام افرادکے مقابلے میں زیادہ ہونے کا انکشاف

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)دنیا بھر میں سیاستدانوں کی اوسط عمر عام آبادی کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں 19 ویں صدی کے آغاز سے اب تک 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے 57 ہزار سے زیادہ سیاستدانوں کے ہیلتھ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سیاستدانوں کی اوسط عمر عام افراد کے مقابلے میں

ساڑھے 4 سال زیادہ ہوتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر ان ممالک میں سیاستدانوں کی اوسط عمر 1945 سے 2014 کے دوران 69 سال رہی۔سیاستدانوں کی اوسط عمر کا یہ فرق ہر ملک میں مختلف رہا، جیسے سوئٹزرلینڈ میں 3 سال ، اٹلی میں سیاستدان عام افراد سے ساڑھے 7 سال زیادہ زندہ رہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق سیاستدانوں اور عام افراد کی اوسط عمر میں یہ فرق ممکنہ طور پر تنخواہوں کی وجہ سے ہے۔سیاستدانوں کی تنخواہیں دیگر کے مقابلے میں کافی زیادہ ہوتی ہیں جس کے باعث انہیں زیادہ بہتر طبی سہولیات تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔مثال کے طور پر برطانیہ میں پارلیمان کے ایک رکن کی سالانہ تنخواہ یکم اپریل 2022 کو 84 ہزار 144 پائونڈز تھی ، اس ملک میں ایک عام فرد کی اوسط تنخواہ 24 ہزار 600 پائونڈز ہے۔محققین نے بتایا کہ سیاستدان اعلیٰ طبقے کے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جن کی زندگی کی مدت دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ 20 ویں صدی کے ابتدائی 50 سال کے مقابلے میں آج کے دور میں سیاستدانوں کا مختلف امراض سے بچنے کا امکان عام افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں میں امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے مگر 20 ویں صدی کی چھٹی دہائی کے بعد سے دل کی بیماریوں کے لیے طریقہ علاج بہت بہتر ہوا ہے، جس سے بھی ان کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ اوسط عمر کا یہ فرق بڑھ رہا ہے۔ تحقیق کے نتائج یورپین جرنل آف ایپیڈیمولوجی میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…