اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی طاقت میں مزید اضافہ ہو گیا ، سابق وفاقی وزیر نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ناصر بیگ کی شمولیت سے پی ٹی آئی کی قوت اور طاقت بڑھےگی، ایک زمانےمیں سیاست کا محور ذوالفقار علی بھٹو تھے،آج عمران خان ہیں۔