بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)تیل کی زیادہ قیمتوں سے افراطِ زر کے خدشات کے سبب بھارت کی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے حالانکہ مرکزی بینک نے وقفے وقفے سے ڈالر کو فروخت کرکے نقصانات کو محدود کرنے میں مدد کی۔غیر ملکی میڈیا

کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر 0.6 فیصد گر کر 78 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے جو تمام تر سابقہ ریکارڈ کو توڑ کر گزشتہ ہفتے 78 روپے 39 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اہم ایکوٹی انڈیکس ‘نفٹی 50’ میں بھی 0.4 فیصد کی کمی ہوئی۔بھارت اپنی تیل کی ضروریات کا دو تہائی سے زیادہ درآمد کرتا ہے، خام تیل کی بْلند قیمتیں ملکی تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے ( سی اے ڈی) میں اضافے اور درآمدی مہنگائی روپے پر دباؤ کا باعث بن رہے ہیں۔نجی بینک کے سینئر ٹریڈر نے بتایا کہ خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہیں، روپیہ 79 سے 79.50 تک جاسکتا ہے تاہم اس کا انحصار مرکزی بینک کے اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ہوگا۔تیل کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی اضافہ ہوا، تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیداوار میں اضافے کا امکان نہیں ہے جبکہ لیبیا اور ایکواڈور میں سیاسی بدامنی کے سبب سپلائی میں اضافے سے متعلق خدشات ہیں۔ڈیلرز نے بتایا کہ بھارت کا مرکزی بینک حکومتی بینکوں کے ذریعے وقفے وقفے سے ڈالر فروخت کررہا ہے تاکہ روپے کو ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکے لیکن ڈالر کی طلب بہت زیادہ ہے۔تجزیہ کار نے بتایا کہ عالمی سطح پر ڈالر فنڈنگ میں دباؤ لندن انٹر بینک آفر ریٹ۔ اوورنائٹ انڈیکس سویپ (لائبور-او آئی ایس) میں بڑھتے ہوئے فرق سے صاف ظاہر ہے،

بھارتی بینک کے فاروڈ مارکیٹ میں مداخلت نے نقد ڈالر کی قلت کے مسئلے میں اضافہ کر دیا ہے۔بھارتی مرکزی بینک سسٹم میں روپے کی لیکویڈیٹی کو متاثر کرنے سے بچنے کے لیے فارورڈ ڈالرز فروخت کر رہا ہے، اس کی وجہ سے ایک سال کے فارورڈ ڈالر کا نفع 3فیصد سے نیچے چلا گیا ہے۔ایم کے گلوبل کے معیشت دان مادھوی اڑوڑا نے بتایا کہ کرنسی مارکیٹ کے کور میں کمی، اشیائے ضروریہ کی مستقل بْلند قیمتیں، محدود زرمبادلہ کے

سبب بڑھتی مہنگائی اور بھارتی کرنسی کی قدر کے سبب مرکزی بینک کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کی حکمت عملی میں تبدیلی کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کرنسی کو وقت کے ساتھ ساتھ کمزور کرنا درست حکمت عملی ہے جس کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگا۔آنند راٹھی شیئرز اینڈ اسٹاک بروکرز کے محقق جیگار ترویدی نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ بڑھتے ہوئے شرح سود اور تجارتی و کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب روپے کی قدر کم ہو کر سال کے ا?خر تک 80 سے 81 روپے ہو جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…