اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ نجی سکولوں میں استعمال بجلی پر عائد 5 فیصد سبسڈی بھی ختم

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) لیسکو انتظامیہ نے بجلی کے کمرشل ٹیرف میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ جس کے بعد لیسکو کے کمرشل صارفین کو رواں ماہ جون کا بجلی کا بل ڈبل رقم کے ساتھ بھیجا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے شہر بھر میں واقعہ نجی سکولوں میں استعمال ہونے والی

بجلی پر عائد 5 فیصد سبسڈی بھی ختم کردی ہے۔علاوہ ازیں لیسکو انتظامیہ نے عیدالضحیٰ کے موقع پر لاہور کے شہریوں کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں شہر کی تمام سب ڈویژنوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا سلسلہ عید سے ایک روز قبل شروع ہو کر عید اور ٹرو کے روز تک جاری رہے گا جبکہ دوسری طرف شہر میں سخت گرمی اور حبس کے موسم کے باوجود غیر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز جاری ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے 8 گھنٹے جبکہ فنی خرابیوں کے باعث شہر کے بعض علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیسکو انتظامیہ کے مطابق لیسکو کی گزشتہ روز ڈیمانڈ 5 ہزار 680 میگا واٹ رہی جبکہ این پی سی سی لیسکو کو پانچ ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرتا رہا اس طرح بدھ کے روز لیسکو کو 680 میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے لیسکو کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بعض فنی خرابیوں کے باعث مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند ہونے کے واقعات سے تنگ آکر بدھ کے روز بجلی کے سینکڑوں صارفین اپنے اپنے علاقوں میں سراپا احتجاج بن گئے

اور انہوں نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر لیسکو کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی۔ مظاہرین نے لیسکو انتظامیہ کے خلاف

شدید نعرے بازی اور فرائض میں غفلت برتنے والے لیسکو افسران کو فوری تبدیل کرنے اور جل جانے والے ٹرانسفارمر کے متبادل نئے ٹرانسفارمروں کی تنصیب کا مطالبہ کیا۔

شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بندش کے باعث لاہور کے بیشتر علاقوں کے شہریوں نے رات جاگ کر کاٹی جبکہ بجلی بند ہونے سے پانی بھی غائب ہوگیا

اور شہر لیسکو کو بدعائیں دیتے ہوئے دکھائی دئیے۔ بجلی کی بندش کے باعث متعدد علاقوں کے شہری دفاتر جانے سے بھی محروم رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…