لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کسی سینئر نائب صدر مریم نواز لاہور کی چار صوبائی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی انتخابی مہم دو جولائی سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل کے روزلاہور کے چار حلقوں میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کریں گی جبکہ مزید 16 حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات مانگ لیں جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن پرلاہور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کابھی فیصلہ کیا ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سمیت سیکیورٹی حکام شریک ہونگے، اجلاس میں ضمنی الیکشن کیلئے سیکیورٹی پلان فائنل کیا جائیگا۔پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کیلئے 50 لاکھ بیلٹ پیپرزشائع ہوں گے، 3129 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جبکہ کل 45 لاکھ 79 ہزار 943 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے ۔