اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی میں واپس نہ آئے تو استعفے قبول کرلیے جائینگے، وفاقی حکومت نے واضح کردیا

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اگر قومی اسمبلی میں واپس نہ آئے تو اس کے استعفے قبول کرلیے جائیں گے، ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے گلہ مناسب نہیں ،بلدیاتی نظام پر شہباز شریف نہیں بلکہ سندھ حکومت جوابدہ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان نہیں چاہتے کہ اْن کے استعفے قبول ہوں، جو کہتے ہیں کہ استعفے نہیں دیئے وہ الیکشن کمیشن جائیں، اگر طلبی کے باوجود ارکان نہ آئیں تو استعفے قبول کرلیے جا ئیں، مستعفی اراکین اسمبلی کے حلقوں کو خالی نہیں چھوڑا جا سکتا۔ر سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات اتحادی ایم کیو ایم سے متعلق پوچھے گئے سوال پر رانا تنویر نے کہا کہ ایم کیو ایم کا وزیرراعظم شہبازشریف سے گلہ درست نہیں ، بلدیاتی نظام وزیرراعظم کی نہیں بلکہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے،آئین کی خلاف وزری ہوئی ہے تو ایم کیو ایم سپریم کورٹ جائے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ملک کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے، مسائل کی وجہ عمران خان کی غلط پالیسیاں اور فیصلے ہیں۔ لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل جلد حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ حکومت نے مشکل فیصلے کرلیے ہیں، تاہم دو چار ماہ میں حالات بہتر ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…