اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں جاری ہے۔
عید الاضحی کے آج چاند نظر آنے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کردی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ
عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے امکان کم ہیں ،چاند کی عمر 13 گھنٹے ہے ،ملک کے مختلف اضلاع میں مطلع آبر آلود ہے ،
کراچی سمیت ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں ۔ دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کہیں سے
ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، عیدالاضحی اتوار 10جولائی کو ہوگی۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا
اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات سمیت متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے۔