ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکا نے پاکستان ، چین سمیت 36ممالک کی تجارتی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے پاکستان، چین، روس سمیت دیگر ممالک کی 36 کمپنیوں کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کردیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ امریکا نے گزشتہ روز روس، متحدہ عرب امارات، لتھوانیا، پاکستان، سنگاپور، برطانیہ، ازبکستان اور ویتنام سمیت دیگر ممالک سے 31 اضافی اداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا، تاہم شامل کردہ کل 36 کمپنیوں میں سے 25 نے چین میں کام کیا۔بلیک لسٹ میں شامل کرنے کی وجہ امریکا نے یہ بتائی ہے کہ ان ممالک کی کمپنیوں نے روسی فوج اور روسی دفاعی صنعت کی مدد کی ہے۔ادھرامریکی محکمہ تجارت نے کہا کہ 24 فروری کے حملے سے قبل ان کمپنیوں نے روسی اداروں کو اشیا فراہم کی تھیں۔بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آج کا فیصلہ دنیا بھر کے اداروں اور افراد کو ایک طاقتور پیغام بھیجتا ہے کہ اگر وہ روس کی حمایت کرنا چاہتے ہیں تو امریکا ان سے رابطہ منقطع کر دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…