اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ترسیلات زر28.4 ارب ڈالر، برآمدات 29.3ارب ڈالر تک پہنچ گئیں وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ، پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر 6.3فیصد اضافے سے 28.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ ملکی برآمدات 26.7فیصد اضافے سے 29.3ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملکی درآمدات 36.5 فیصد اضافے سے 65.5 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 15.2 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4.9 فیصد کمی سے 1.59 ارب ڈالر رہی۔ پورٹ فولیو سرمایہ کاری85.1فیصد منفی رجحان کے ساتھ 367 ملین ڈالر ہو گئی۔ مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 57.1 فیصد کمی کے ساتھ 1570.2 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ۔ رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 27جون تک 16.104 ارب ڈالر رہے،سٹیٹ بینک 10 ارب 21 کروڑ ڈالرریکارڈ کئے گئے ، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.88 ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 207.95روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے ، رپورٹ کے مطا بق پہلے دس ماہ میں ٹیکس ریونیو 28.4 فیصد اضافے سے 5248 ارب روپے رہا، وزرات خزانہ کے مطابق جولائی تا اپریل نان ٹیکس آمدنی 12.2 فیصد کمی سے 1068ارب رہی ، جولائی تا اپریل پی ایس ڈی پی کی مد میں 603 ارب روپے منظور کئے گئے ، جولائی تا اپریل مالیاتی خسارہ بڑھ کر 3275 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا، پہلے 10 ماہ میں زرعی قرضے 2.3 فیصد اضافے سے1219 ارب روپے کی سطح پر رہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے 23مئی کو پالیسی ریٹ کی شرح 13.8فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ مئی میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 13.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پہلے 11 ماہ میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، رپورٹ کے مطابق اپریل میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو 15.4 فیصد رہی ، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی سے اپریل کے دوران 10.7 فیصد رہی ۔ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 41 ہزار 879 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…