پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں مون سون بارشیں جولائی کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ
اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی آئی خان، دیر، سوات، مالاکنڈ، تورغرمیں تیز بارشوں کا امکان ہے۔
اسی طرح کوہستان، شانگلہ، بٹگرام بونیر،مانسہرہ، مہمند، کرم، نوشہرہ ایبٹ آباد اور پشاور میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں،
بارشوں سیلینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پشاور، نوشہرہ، مردان میں بھی ندی نالوں میں طغیانی،
اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔تیزآندھی، بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ، اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے مشینری کی دستیابی یقینی بنایا جائے۔پی ڈی ایم اے ہدایت کی ہے کہ
سیاح دوران سفراحتیاطی تدابیر اور موسمی صورتحال سے باخبر رہیں، ایمر جنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے۔