اسلام آباد (آن لائن)روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزارت توانائی نے آئل ریفائنریز سے تجاویز طلب کر لیں۔ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے روس سے تیل خریداری کیلئے ریفائنریز کو خط لکھ دیا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آئل ریفائنریز معاملے پر اپنی تجاویز حکومت کو بھیجیں۔ روس سے سے تیل کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ کیا ہو گا؟۔روس سے تیل درآمد کرنے سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات کیا ہوں گے؟۔کیا روس سے تیل خریدنے سے عرب ممالک کیساتھ معاہدے متاثر تو نہیں ہو نگے؟۔