نیویارک(نیوز ڈیسک) چین کی معیشت میں اتارو چڑھاو نے امریکا اور یورپ سمیت عالمی اسٹاک مارکیٹوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں مسلسل دوسرے روز حصص کی قیمتوں میں کمی رہی۔گزشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں حصص کی قیمتوں میں 3فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ وال اسٹریٹ مارکیٹ مسلسل دوسرے روز گراوٹ کا شکار رہی۔ امریکا کا اہم ترین ڈوو جونز انڈسٹریل ایوریج انڈیکس تقریباً4 سال میں پہلی بار 531 پوائنٹس گر کر 16ہزار 460پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 3اعشاریہ پانچ دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ چینی معیشت میں سست روی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث یورپی اور ایشائی اسٹاک مارکیٹیں بھی مندی کا شکار رہیں۔ دنیا کی ٹاپ کمپنی ایپل کی مارکیٹ ویلیو میں 6اعشاریہ ایک فیصد کمی واقع ہوئی۔ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ کے شیئر ز میں 2اعشاریہ نو آٹھ ، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں ایک اعشاریہ پانچ تین، پیرس اسٹاک مارکیٹ میں 3اعشاریہ ایک نو ، فرینکفرٹ اسٹارک مارکیٹ 2اعشاریہ نو پانچ فیصد گری۔