پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

ابرار الحق نے ‘نچ پنجابن’ گانا چرانے پر برطانوی کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور / لندن(این این آئی) پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے اپنا معروف گانا ‘نچ پنجابن’ چرانے پر برطانوی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ابرار الحق نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ‘برطانیہ میں میرے وکلا نے نچ پنجابن کے غلط اور بنا اجازت استعمال کے حوالے سے

مووی باکس (کمپنی) کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ابرار الحق نے اعلان کیا کہ وہ اپنے مداحوں اور سب کو کیس کے حوالے سے گاہے گاہے آگاہ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ‘ہمارے گانے چرانا بند کرو’ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم

‘جگ جگ جیو’ میں پاکستانی گانے ‘نچ پنجابن’ کو بغیر اجازت شامل کیا گیا تھا، معاملہ سامنے آنے پر ابرار الحق نے جب معاملہ اٹھایا

تو کرن جوہر نے یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستانی گلوکار کو کریڈٹ دے دیا تھا۔کریڈٹ ملنے کے بعد بھی ابرار الحق نے قانونی چارہ جوئی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…