پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا کا رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)سری لنکا کو اس وقت ایندھن کے شدید بحران کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے سری لنکن وزرا سستے داموں تیل کے حصول کیلیے روس اور قطرجائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیر توانائی کنچنا وجے سیکرا نے بتایا کہ دووزراروس جاکر خام تیل کی

خریداری پر بات کریں گے۔اس سے قبل سری لنکا نے مئی میں دبئی کی ایک کمپنی کے ذریعے 90 ہزار ٹن روسی تیل خریدا تھا۔مگر اب سری لنکن حکام تیل کی خریداری کے لیے براہ راست روسی حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔وجے سیکرا نے کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دووزرا روس جائیں گے جبکہ وہ خود27 جون کو قطر جاکر رعایتی شرائط پر تیل کے حصول پر بات کریں گے۔اس سے قبل سری لنکن وزیر توانائی نے 25 جون کو اعلان کیا تھا کہ سری لنکا میں پیٹرول اور ڈیزل کے ذخائر لگ بھگ ختم ہوچکے ہیں کیونکہ بینکنگ وجوہات کے باعث نئی شپمنٹس تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت ایندھن کے ذخائرصرف دوروز کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں اور ان کو بھی ضروری سروسز کے لیے مختص کیا جائے گا۔ایندھن کی کمی سے غیرضروری سرکاری اداروں کی بندش تاحکم ثانی بڑھادی گئی تھی۔وزیر توانائی نے کہا کہ ایندھن کی نئی شپمنٹس میں تاخیر کے باعث وہ گاڑیوں کے مالکان پر زور دیتے ہیں کہ وہ قطاروں میں لگنے سے گریز کریں۔ایندھن ذخائرمیں کمی کے باعث سری لنکا نے 26 جون کو پیٹرول کی قیمت میں 22 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ بھی کردیا۔خیال رہے کہ رواں برس سری لنکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں تین گنا جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں چارگنا اضافہ ہوچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…