منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پولیس کے خواجہ سرا پروٹیکشن یونٹ کے سربراہ کو طعنے دینا کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا،مقدمہ درج کرلیا گیا

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پولیس کے خواجہ سرا پروٹیکشن یونٹ کے سربراہ کو طعنے دینے والے کانسٹیبل کو اسلام آباد میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں واقع پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر میں سپورٹ افسر اور ٹرانس جینڈر پروٹیکشن یونٹ کے سربراہ نایاب علی کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل کے خلاف رمنا پولیس اسٹیشن میں

پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 506 آئی آئی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق نایاب علی، پارو خان نامی خواجہ سرا کے خلاف ہونے والے جرم کی رپورٹ درج کرانے رمنا تھانے گئے جہاں کانسٹیبل نے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کانسٹیبل کی جانب سے استعمال کیے گئے الفاظ کے جواب میں نایاب علی نے اپنا تعارف کرایا اور کانسٹیبل سے نامناسب الفاظ استعمال نہ کرنے کو کہا لیکن کانسٹیبل نے اپنی بندوق ان کی جانب اٹھاتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر انہوں نے مزید کوئی اور لفظ کہا تو انہیں گولی مار دی جائے گی۔ تھانے میں موجود دیگر پولیس افسران نے اس دوران کچھ نہیں کیا، صرف کانسٹیبل کو ایک سائڈ پر لے گئے جس کے بعد کانسٹیبل واپس آیا اور انہیں گالیاں دینے لگا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بار بار درخواست کیے جانے کے باوجود بھی نایاب علی اور پارو خان کو تھانے سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد خواجہ سراؤں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں کہا کہ مجھے رمنا تھانے کی جانب سے ابھی تک پولیس سیکیورٹی فراہم کرنا باقی ہے جب تک کہ انکوائری مکمل نہیں ہو جاتی، میں خود کو ان پولیس افسران سے بہت غیر محفوظ اور خوف زدہ محسوس کر رہا ہوں جنہیں میں اپنا ساتھی سمجھتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…