جوا خانے کا مالک وزیر سرمایہ کاری مقرر
کولمبو (اے ایف پی )سری لنکا میں صدر نے جوا خانے کے مالک کو وزیر سرمایہ کاری لگادیا ۔
معاشی بحران سے دوچار سری لنکا کے صدر نے ملک کے سب سے بڑے جوا خانے کے مالک کو وزیر سرمایہ کاری تعینات کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
صدر کے دفتر نے کہا ہے کہ نئے وزیر ‘کسینو کنگ‘ کو ایک ارب 40کروڑ ڈالر کی لاگت کے ’پورٹ سٹی‘ نامی منصوبے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو کولمبو میں ٹیکس فری علاقہ ہوگا۔
امریکہ نے خدشات کا اظہار کیا تھا کہ پورٹ سٹی منی لانڈرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے لیے ایک محفوظ ٹھکانہ بھی ہو سکتا ہے۔