اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

فہیم اشرف سے خاتون مداح کی جانب سے شادی سے متعلق سوال پوچھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

datetime 25  جون‬‮  2022 |

فہیم اشرف سے خاتون مداح کی جانب سے شادی سے متعلق سوال پوچھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف سے ان کی خاتون مداح کی جانب سے شادی سے متعلق سوال پوچھنے کی

ویڈیو وائرل ہوگئی ۔فہیم اشرف نے ٹی وی پروگرام شریک ہوئے جس میں ان سے کچھ مداحوں نے دلچسپ سوال پوچھے۔

مناہل نامی ایک خاتون نے سوال کیا کہ آپ کے باقی دوستوں نے تو شادی کرلی تاہم آپ کا شادی کے بارے میں کیا خیال ہے؟

جواب میں فہیم نے بے ساختہ کہا کہ ابھی تو شاداب خان کی بھی نہیں ہوئیکرکٹر نے کہا کہ بس شادی کیلئے آپ دعا کریں،

اب دعاؤں پر ہی ساری امیدیں ہیں۔شو کے میزبان نے پوچھا کہ مناہل آپ نے یہ سوال ان سے کیوں پوچھا ، کیا آپ کا کیٹرنگ کا کام ہے؟’

جواب میں مداح نے کہا کہ ویسے ہی میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ حسن علی سمیت سب کی شادیاں ہوگئیں۔

فہیم اشرف نے جواب میں کہا کہ میں بس اپنے دوستوں کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ کیسے رہ رہے ہیں، میں ان سے تجربہ حاصل کررہا ہوں، دیکھ رہا ہوں کہ کہیں شادی زیادہ مشکل کام تو نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…