ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

مسجد نبوی ﷺ میں ہرنماز سے قبل25ہزارقالینوں کی صفائی اور معطر کرنے کا انتظام

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں حج سیزن میں زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے غیر معمولی اقدامات میں دونوں مقدس مقامات کی قالینوں کی صفائی ستھرائی اور انہیں معطر کرنے کا

عمل بھی شامل ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبویﷺ میں 25 ہزار قالین ہرنماز سے قبل جھاڑے جاتے اور انہیں خوشبو سے معطر کیا جاتا ہے تاکہ زائرین اور نمازی زیادہ آرام اور سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔سنہ 1443ھ کے حج کے موقعے پریوم عرفہ اور عید کی نماز کے لیے مسجد نبوی کے مغربی صحن میں تمام با جماعت نمازوں کے لیے مختلف سائز کے 25 ہزار قالین بچھائے جائیں گے جن میں 7 ہزار قالین مسجد نبوی کے مغربی حصے جسے کچھ عرصہ قبل تیار کیا گیا ہے میں بچھائے جائیں گے۔کام کی پیشرفت کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ ہر نماز سے پہلے اوربعد میں قالینوں کو جھاڑو دینے، دھونے، جراثیم کشی اور خوشبو لگانے کے کام کو تیز کرنے کی خواہاں ہے تاکہ مسجد نبوی ﷺ میں فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے اور حجاج کرام کی خدمت کی جا سکے۔حرمین شریفین میں نمازیوں کے لیے بچھائے جانے والے قالینوں کے معیار کا خاص توجہ دی جاتی ہے۔ مقامی صحت پر تیار ہونے والے قالینوں کے معیاری ہونے کی خصوصیات اور ان کی درست تکنیکی تیاری پر توجہ دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسجد نبوی اور مسجد حرام میں بچھائے جانے والے قالینوں کا شمار دنیا کے بہترین اقسام کے قالیوں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ ہر قالین پر ایک الیکٹرانک چپ ہوتی ہے جس پرآر ایف آئی ڈی سے پڑھاجاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے یہ قالین ایک الیکٹرانک سسٹم سے منسلک ہیں۔

اس سسٹم میں قالین کی تیاری، استعمال، مقام اور دھونے کے اوقات سے لے کر اس کے بارے میں معلومات ہوتی ہیں۔ قالین کی تعداد کی گنتی اور ڈیجیٹل کوڈنگ “بار کوڈ” پر شے کے ڈیٹا کو پرنٹ کرکے انفرادی طور پر ہر ایک نمونے کی شناخت کیا جاتا ہے۔مسجد نبوی ﷺ میں قالین کے انتظام کا ایک کام بارش اور گردوغبار سے قالینوں کی حفاظت اور صفائی کو برقرار رکھنا ہے اور مسجد نبوی ﷺ میں تمام جگہوں کو قالینوں سے آراستہ کرنا ہے۔

فریشنر اور جراثیم کشی کے لیے روزانہ اسپرے کیا جاتا ہے۔ ہر نماز سے پہلے اور بعد میں یعنی دن میں 10 بار کل 850 لیٹر ماحول دوست فریشنرز اور جراثیم کش اسپرے کا چھڑکا کیا جاتا ہے۔مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی مسجد نبویﷺ میں قالینوں کا خاص خیال رکھتی ہے، جہاں اس کی دیکھ بھال محکمہ جراثیم کشی اور قالین کے متواتر منصوبوں کے مطابق کی جاتی ہے تاکہ زائرین اپنی عبادت آسانی اور سہولت کے ساتھ ادا کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…