جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حصص مارکیٹ میں کریش کی صورتحال کے باعث 700 پوائنٹس گر گئے

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) چینی معیشت سے متعلق خدشات پر دنیا بھر کی حصص مارکیٹس میں مندی کے اثرات جمعہ کو کراچی اسٹاک ایکس چینج پر بھی مرتب ہوئے اور گھبراہٹ میں بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کریش کی سی صورتحال پیداہوگئی، مارکیٹ میں3 ماہ کے وقفے کے بعد 2 فیصد کی مندی رونما ہوئی۔جس سے انڈیکس کی 35000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گرگئی، 80 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید1 کھرب26 ارب98کروڑ14 لاکھ 61 ہزار394 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد منفی پیداواری ڈیٹا جاری ہونے سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں سے فارن فنڈز نے تیزرفتاری سے سرمائے کا انخلا شروع کردیا ہے اور یہی صورتحال مقامی اسٹاک مارکیٹ میں دیکھی گئی۔جہاں رواں ہفتے کے دوران غیرملکیوں کی جانب سے سب سے زیادہ یعنی58 لاکھ 85 ہزار 204 ڈالر کا سرمایہ نکالا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ جمعہ کو ایک موقع پرمندی کی شدت 947.21 پوائنٹس کی مندی تک جاپہنچی تھی لیکن اس دوران حبیب بینک اور نیشنل بینک کے توقعات سے بہترششماہی مالیاتی نتائج کی وجہ سے مارکیٹ میں ریکوری ہوئی اور مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈزاور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ31 لاکھ22 ہزار90 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جبکہ بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے 1 کروڑ35 لاکھ25 ہزار 118 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے31 لاکھ31 ہزار333 ڈالراورانفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے50 لاکھ76 ہزار440 ڈالرکی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس699.82 پوائنٹس گھٹ کر 34519.77 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس512.05 پوائنٹس کی کمی سے 21108.19 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 1265.41 پوائنٹس کمی سے 57563.20 ہوگیا، کاروباری حجم 11.63 فیصد زائد رہا، 31 کروڑ44 لاکھ98 ہزار330 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ378 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں58 کے بھاو¿ میں اضافہ، 302 کے داموں میں کمی اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…