ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

آنیوالے دنوں میں مہنگائی مزید بڑھے گی مفتاح اسماعیل نے خبردار کر دیا

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی پروگرام میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شبہ نہیں آنیوالے دنوں میں مہنگائی مزید بڑھے گی، حکومت ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے کوشاں ہے۔

مشکل وقت میں امیر طبقے پر ٹیکس لگایا گیا ہے، سپر ٹیکس کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، چار سے پانچ ماہ میں حالات بہتر ہوجائیں گے،اسٹاک مارکیٹ کی گراوٹ بھی وقتی ہے، اسی ماہ انڈیکس اوپر جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد چیزیں بہترہوجائیں گی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ٹیکس کی بنیاد اوردائرہ کارمیں توسیع زورزبردستی نہیں بلکہ مشاورت سے کی جائےگی۔ہفتہ کواپنی ٹویٹس میں انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں لاکھوں دکانوں کوٹیکس نیٹ میں لایاگیاہے۔ جیولرز کو بھی ٹیکس کے دائرہ کارمیں لایاجارہاہے اورکسی کوشک نہیں ہونا چاہئے کہ آنےوالے مہینوں میں پروفیشنلز کو ٹیکس نیٹ میں لایاجائےگا۔وزیرخزانہ نے کہاکہ چھوٹے دکانداروں اورجیولرز کوٹیکس کے دائرہ کارمیں لانے کیلئے ان کی ایسوسی ایشنزسے بات چیت کی ہے اوران کی مرضی سے انہیں ٹیکس کے دائرہ کارمیں لایاگیاہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ اب رئیل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز، ہاوسنگ سوسایٹیز ڈویلپرز، کارڈیلرز، ریستوران، سیلون وغیرہ کوٹیکس کے دائرہ کارمیں لایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس کی بنیاد اوردائرہ کارمیں توسیع زورزبردستی نہیں بلکہ مشاورت سے کی جائےگی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…