ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

صنوبر کے درخت میں خون کی کمی کا علاج دریافت

datetime 25  جون‬‮  2022 |

مشی گن(این این آئی) اینیمیا یا خون میں فولاد کی کمی اس پروٹین کی ناکارگی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جو فولاد کو لاد کر سارے عضو تک پہنچاتا ہے۔ اب صنوبر کے درخت سے ملنے والا ایک سالمہ (مالیکیول)بعض اقسام کے اینیمیا میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔یہ سالمہ نہ صرف جگر میں فولاد کے غیرمعمول ارتکاز کو کم کرسکتا ہے بلکہ خون کے سرخ خلیات اور اعضا تک ہیموگلوبن

بھیجنے میں بھی مدد کرسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں جامعہ مشی گن اور اٹلی کی موڈینا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایاکہ ہینوکیٹیول نامی ایک سالمہ دریافت کیا ہے جو شکستہ فیروپورٹن پروٹین کی جگہ لے کر فولاد کو ایک سے دوسرے مقام تک لے جاکر خون اور فولاد میں کمی کو پورا کرسکتا ہے۔سائنسدانوں نے اس ضمن میں چوہوں پرتجربات کئے تو اس کے امید افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ فولاد لے جانے والا فیروپورٹین پروٹین بعض جینیاتی کیفیات یا انفیکشن کی وجہ سے متاثر ہوجاتا ہے اور یوں اینیمیا کا مستقل مرض لاحق ہوجاا ہے۔ جبکہ یہ فولاد جگر میں جمع ہوتارہتا ہے اور کئی امراض کی وجہ بن سکتا ہے۔صنوبر کے درخت سے حاصل شدہ مالیکیول سے 2017 میں زیبرا فش میں اینیمیا کو بہتر بنایا گیا۔ بلاشبہ یہ نتائج حوصلہ افزا تھے جس کے بعد سائنسدانوں نے مزید تحقیق شروع کی۔اس کے بعد ماہرین نے اینیمیا کے شکار چوہوں پر اسے آزمایا جس سے جگر کی حالت بہتر ہوئی اور خون کے سرخ خلیات کی پیداوار بڑھنا شروع ہوئی۔اگرچہ یہ سوفیصد علاج تو نہیں لیکن اس کی افادیت بڑے پیمانے پر انسانی تجربات کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔تاہم اب ماہرین ہینوکیٹیول سالمے پر مزید تحقیقات کررہے ہیں تاکہ اس عمل کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ تاہم کچھ انسانوں پر اس کی آزمائش کی گئی تو معلوم ہوا کہ کئی اقسام کے اینیمیا کے شکار افراد میں اس سے افاقہ ہوسکتا ہے۔ دیگر ماہرین کے مطابق صنوبر کے درخت سے اس اہم مرض کو حل کرنے میں اہم پیشرفت ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…