جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی کپتان اور کوچ بھی سنگاکارا اور کلارک کے مداح نکلے

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور کوچ وقاریونس بھی سنگا کارا اور مائیکل کلارک کے قدرداں نظر آتے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے والے دونوں ہی پلیئرز عظیم ہیں، البتہ جن حالات میں آسٹریلوی قائد ریٹائر ہو رہے ہیں اس پر انھیں افسوس بھی ہوا۔مصباح الحق نے غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہاکہ میں نے سنگاکارا کو2001 میں پاک سری لنکا اے سیریز میں پہلی بار کھیلتے دیکھا، مجھے اسی وقت اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں ایک بہترین بیٹسمین کے طور پر سامنے آئیں گے، سنگاکارا نے 15 سالہ کیریئر میں جو ریکارڈز قائم کیے وہ بذات خود ان کی عظمت کا ثبوت ہیں،انھوں نے مہیلا جے وردنے کے ساتھ سری لنکن ٹیم کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کیا، مصباح الحق نے کہا کہ سنگاکارا نہ صرف اپنے ملک بلکہ پوری کرکٹ دنیا کے لیے ایک اہم کرکٹر اور کھیل کے بہترین سفیر رہے، گراو¿نڈ اور باہر انھیں ہمیشہ پیار اور احترام سے دیکھا گیا۔انھوں نے کہا کہ کپتان مائیکل کلارک کی چھاپ آسٹریلوی کرکٹ پر واضح طور پر دکھائی دیتی ہے،بطور بیٹسمین بھی کلارک نے اپنی بہترین کارکردگی کے انمٹ نقوش چھوڑے، بدقسمتی سے پچھلے کچھ عرصے سے وہ فٹنس مسائل کا شکار رہے جس کی وجہ سے کرکٹ چھوڑنا پڑی۔ مصباح الحق نے کہا کہ میری نیک تمنائیں دونوں کرکٹرزکے ساتھ اور میں چاہتا ہوں کہ الوداعی ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھاکر رخصت ہوں۔پاکستانی کوچ وقاریونس نے کہا کہ جن حالات میں مائیکل کلارک کو ریٹائر ہونا پڑے گا مجھے اس پر بہت افسوس ہے، اسی وجہ سے ایک عظیم کرکٹر کوماضی کی شاندار کارکردگی کا کریڈٹ نہیں مل رہا۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ ایشز سیریز میں کلین سوئپ اور ورلڈ کپ کا فاتح بننا کلارک کے کیریئر کے دو اہم واقعات ہیں۔اس کے علاوہ بھی انھوں نے اپنے ملک کے لیے بحیثیت بیٹسمین اور کپتان غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حالیہ کچھ مہینوں سے ان کی بیٹنگ کی کارکردگی نیچے آگئی تھی اور پھر موجودہ ایشز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ میں بری طرح شکست ہوئی لیکن کلارک نے اپنے کیریئر میں جو کچھ بھی کیا اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وقاریونس نے سنگاکارا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کیلیے وہ ہمیشہ قابل تقلید رہے،ان کی سب سے بڑی خوبی انکساری ہے



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…