ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کی اہلیہ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

datetime 24  جون‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ارسلان خان کو قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے ہمراہ لے گئے، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان خان کو سادہ لباس اہل کار صبح سویرے ان کے گھر سے لے کرگئے۔صحافی ارسلان خان کے گھر سے

اغوا پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شدید تشویش کا اظہار کیا، ارسلان خان کوجمعہ کی صبح 4 بجے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ مخالف آواز کو سزا دینے کے لیے اپنے پیاروں سے جدا کیے جانے کا ناپسندیدہ عمل ختم کیا جائے۔ارسلان خان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے چار بجے 14، 15 سرکاری اہل کار ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور ہم پر اسلحہ تان لیا۔ اہلیہ ارسلان خان کا کہنا ہے کہ ارسلان کو بغیر کسی جرم اور گناہ کے اپنے ساتھ لے گئے، میرے اور بچوں کی موجودگی میں ارسلان کو اہلکار اپنے ساتھ لے کر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے پوچھا کہ ان کا جرم کیا ہے؟، مجھے بتایا گیا کہ انہیں حراست میں لے رہے ہیں، ان کاجرم یہ ہے کہ یہ سوشل میڈیا پر بہت بولتے اور لکھتے ہیں۔اہلیہ ارسلان خان نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں سے درخواست کرتی ہوں کہ اس مسئلے کو دیکھیں اور ہماری مدد کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…