جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کی جان کو پہلے بھی خطرہ تھااب بھی ہے ،سابق وزیراعظم بھارت کے گریٹر پروگرام میں رکاوٹ تھے،مراد سعید

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنماء وسابق وفاقی وزیر مرادسعید نے کہاہے کہ عمران خان جس دن پشاور گئے تھے اس دن رات 3بجے بنی گالہ گاڑیاں آئیں ،عمران خان کو گرفتار کرنے کے بجائے کوئی اورہی پروگرام تھا، عمران خان کی جان کو پہلے بھی خطرہ تھا

اب بھی ہے ،انہیں سیکیورٹی دینے کے بجائے واپس لے لی گئی،بھارت کے گریٹر پروگرام میں رکاوٹ چیئرمین پی ٹی آئی تھے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی وسابق وفاقیوزیر مراد سعید نے کہاکہ عمران خان کی جان کو خطرہ پہلے بھی تھااوراس وقت بھی ہے ایک سابق وزیراعظم کوسیکیورٹی دینے کے بجائے ان سے سیکیورٹی لے لی گئی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جس دن پشاور گئے تھے اس دن رات 3بجے بنی گالہ گاڑیاں آئیں عمران خان کو گرفتار کرنے کے بجائے کوئی اورہی پروگرام تھا ۔انہوں نے کہاکہ ٹیچرزکے احتجاج والے دن پولیس ربڑکی گولیاں بنی گالہ کیوں لائی ،پولیس والے عمران خان کے گھر کے گیٹ تک پہنچ گئے کیوں آئے؟ ٹیچرزکوکس نے اشتعال دلانے کی کوشش کی،کیاوزیرداخلہ کاکوئی کردارتھا ،بنی گالہ میں سانحہ ماڈل ٹان دوبارہ کرنے کی کوشش کیوں کی جا رہی تھی کسی کو گرفتار کرنے کیلئے 2یا 3گاڑیاں چاہیے ہوتی ہیں اس کاکیامطلب ہے کہ گھر کا گھیرا کر لو اور لاتعداد گاڑیاں لائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے، تھریٹ الرٹ میں افغانستان سے کسی گروپ کا ذکر کیا گیا ہے دیکھناہوگاپاکستان میں ان کے ہینڈلرکون ہیں، خطے اور پاکستان کیساتھ جو ہو رہا ہے بھارت کے گریٹر پروگرام میں رکاوٹ عمران خان تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…