بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کی اطلاعات، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کی اطلاعات، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

لند ن(آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہونے کی اطلاعات ہیں۔پیٹرولیم مارکیٹ کے ماہرین سمجھتے ہیں کہ

عالمی قیمتیں گرنے سے توقعات تو بڑھی ہیں کہ حکومت یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہ بڑھائے، اندازے ہیں کہ

خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت 10 فیصد کم ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 22 روپے تک کم ہوسکتی ہیں۔

لیکن تمام ماہرین اس بات سے متفق نہیں، کیپیٹل اسٹیک کی ڈائریکٹر ماہا بٹ کا خیال ہے کہ حکومت کے پاس گنجائش تو ہے مگر اتنی نہیں کہ

وہ پیٹرولیم لیوی کے 50 روپے ایڈجسٹ کرسکے اس لیے قیمت تو بڑھانا ہوگی۔الفلاح سکیورٹیز کے ریسرچ ہیڈ فہد عرفان نے خام تیل کے بجائے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت کا مقامی قیمت پر متوقع اثر کا اندازہ لگایا ہے۔

بی ایم اے کے ڈپٹی ریسرچ ہیڈ عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آئے تو مقامی قیمت کچھ کم ہوسکتی ہے

لیکن ان کے خیال میں حکومت قیمت برقرار رکھ کر پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کے اہداف پورے کرے گی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس حوالے سے کیا فیصلہ کرتی ہے، پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اگلا نوٹیفکیشن آنے میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…