اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میںاگنی پتھ سکیم سے مایوس نوجوانوں کی خودکشی کا سلسلہ شروع، 2دنوں میں2اموات

datetime 22  جون‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میںاگنی پتھ اسکیم سے مایوس ہوکر نوجوانوں میں خودکشی کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور ریاست راجستھان میں دو دنوں میں دو نوجوانوں نے مایوس ہو کر خودکشی کرلی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریاست کے علاقے جھنجھنو میں ایک19سالہ نوجوان نے جو اگنی پتھ اسکیم شروع ہونے کے بعد شدید تنائو کا شکار تھا، خود کو پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

اس سے قبل پیر کے روز بھرت پور میں بھی ایک نوجوان نے خودکشی کر لی تھی۔پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ جھنجھنو کے چڑاوا قصبے کے اسٹیشن روڈ علاقے کا ہے۔ یہاں رہنے والے انکت نے اپنی بہن کے گھر میں خود کو پھانسی لگا لی۔ اس کی بہن پونم جھانجھوت کے سرکاری اسکول میں کام کرتی ہے۔ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ انکت پیر کے روز ہی اپنی بہن کے گھر گیا تھا۔ یوگا دن کے سبب منگل کو اس کی بہن اسکول گئی تھی۔ اس دوران انکت نے خودکشی کر لی اور جب پونم کو یہ خبر ملی تو وہ بھاگتی ہوئی اسکول سے گھر پہنچی۔پولیس کو دی گئی تحریری رپورٹ میں گھر والوں نے بتایا کہ انکت نے گزشتہ مہینے راجستھان پولیس کانسٹیبل کا امتحان دیا تھا لیکن پرچہ لیک ہونے کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا گیا۔ اس کا بھی اس پر اثر ہوا تھا۔ اس کے بعد اس نے فوج میں بھرتی کی تیاری شروع کی لیکن اگنی پتھ اسکیم کے اعلان کے بعد وہ شدید تنائو کا شکار تھا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ اسی کی وجہ سے اس نے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کر دی اور ساتھ ہی معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔اس سے قبل پیر کو ضلع بھرت پور میں چکسانا تھانے کے علاقے بلوٹھی میں 22سالہ کنہیا گوجرنے کھیت میں درخت سے پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ نوجوان کبڈی کا قومی سطح کا کھلاڑی تھا۔ بارہویں کے بعد وہ فوج میں جانے کی تیاری کر رہا تھا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ جب سے اگنی پتھ اسکیم کا اعلان ہواتب سے وہ بہت مایوس تھا اور فوج کی تیاری کے لیے صبح دوڑنے نہیں جا رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…