جمعرات‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2026 

عازمین حج کی آمد کے موقع پر مسجد حرام میں قرآن پاک کے80ہزارنسخے فراہم

datetime 22  جون‬‮  2022 |

مکہ مکرمہ(این این آئی)قرآن پاک کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی نمائندگی کرنے والے ادارہ برائے رہ نمائی و ہدایات نے قرآن پاک کی طباعت کے لیے شاہ فہد کمپلیکس سے قرآن پاک کے نئے ایڈیشن کے ساتھ شیلف اور الماریاں فراہم کیں اور انہیں مسجد حرام کے اندر رکھا گیا ہے تاکہ

بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمان ان سے استفادہ کرسکیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام میں نمازیوں اور عازمین حج کے لیے صدارت عامہ برائے امور حرمین کی نمائندہ ایجنسی ہدایات ورہ نمائی کی طرف سے قرآن پاک کے 80 ہزار نسخے تقسیم کیے گئے۔ قرآن پاک کے یہ نسخے مختلف سائز کی 2300 الماریوں میں رکھے گئے ہیں۔قرآن اور کتب کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب غازی بن فہد الذبیانی نے وضاحت کی کہ انتظامیہ نے نابینا افراد کے لیے متعدد بریل قرآن کے ساتھ قرآن کے شیلف اور الماریاں بھی فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ مسجد حرام میں انگریزی، اردو اور انڈنیشی زبانوں میں تراجم کے ساتھ بھی قرآن پاک کے نسخے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیت اللہ کے زائرین کو سہولت فراہم کرنے اور ان کا وقت اس کام میں لگانے کے لیے قرآن پاک اور بریل قرآن کے الفاظ کے ساتھ ساتھ آسان تشریحات پر مشتمل قرآن پاک کی تفسایر بھی فراہم کی گئی ہیں۔الذبیانی نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے ضیوف الرحمان کو قرآن پاک کے نسخوں کی فراہمی کا خصوصی پروگرام تشکیل دیا ہے۔ ہر عازم حج کو قرآن پاک کا ایک ایک نسخہ دیا جائے گا جو ان کے ساتھ حج کے سفر میں ساتھ رہے گا۔۔ اس کے علاوہ عازمین حج اسمارٹ ڈیوائسز سے60 زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم کیو آر کوڈ کے ساتھ فراہم کیے گئے ہیں۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…