پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چین کی پاکستان میں مزید اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری،معاہدے پر دستخط ہوگئے

datetime 21  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شنگھائی الیکٹرک چائنہ اور پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے درمیان ایک ہزار 320 میگا واٹ بجلی کے منصوبے کا معاہدہ طے ہو گیا۔چینی کمپنی تھر میں پاور پلانٹ پر 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔شنگھائی الیکٹرک چائنہ اور پی پی آئی بی کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت پانی وبجلی میں منعقد ہوئی۔پی پی آئی بی نے چینی کمپنی کو تھر میں 1 ہزار 320 میگا واٹ کول پاور پلانٹ لگانے کےلئے اظہار رضا مندی کا لیٹر جاری کر دیا معاہدے کے تحت چینی کمپنی 1320 میگاواٹ کا پلانٹ لگائے گی۔پاور پلانٹ سے تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کی جائے گی۔معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تھر میں کول پاور پلانٹ پر چین 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے .ایک ہزار320میگاواٹ صلاحیت کا حامل یہ منصوبہ 2018سے قبل مکمل کرلیا جائےگا۔خواجہ آصف نے بتایا کہ تھرمیں لگنے والے کول پاور منصوبے سے 8 روپے 50 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوگی۔کراچی میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے پر انہوںنے کہاکہ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کے لیے کمیٹی کام کر رہی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…