بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

نجی سکول میں لڑکا اور لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب کے علاقے قصور کے نجی اسکول میں لڑکا اور لڑکی کو گولیاں مار کے قتل کردیا گیا۔ڈی پی او قصور صہیب اشرف کے مطابق کھارا چونگی قصور کے نجی اسکول میں مرد و خاتون کو نامعلوم افراد نے متعدد گولیاں مار کر قتل کیا، 24 سالہ مرد کی

شناخت علی شان بطور سیکورٹی گارڈ ہوئی جبکہ خاتون کی لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ کرائم سین کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں تاہم قتل یاخودکشی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔مقولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان کا قصور میں نجی اسکول سے لڑکے اور لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سپروائزری افسران نے جائے واردات کا دورہ کیا جبکہ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کو شواہد اکٹھے کرنے کیلئے طلب کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے واقعہ کے تمام پہلوں سے تفتیش کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…