اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

منال خان پر امریکی سپر ماڈل کے ناشتے کی تصویر چوری کرنے کا الزام

datetime 22  جون‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان مائیکرو بلاگنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکائونٹ سے اپلوڈ کی جانے والی ایک اسٹوری کے سبب گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔دراصل اداکارہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پر پھلوں سے سجے

ایک میز کی تصویر پوسٹ کی تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ منال خان نے مبینہ طور پر اس سٹوری کو ہالی وڈ کی مشہور ماڈل کائیلی جینر کے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپلوڈ ہونے والی اسٹوری سے ‘چرایا’ تھا۔ایک روز قبل کائیلی جینر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پھلوں سے بھرے میز کی یہ تصویر شیئر کی تھی جسے بعد میں منال خان کے اکاؤنٹ سے اپلوڈ کردیا گیا۔اس نشاندہی پر سوشل میڈیا صارفین منال خان کو خوب ٹرول کر رہے ہیں، ان پر میمز بنائی جا رہی ہیں اور ٹوئٹر پر بھی اداکارہ کا نام ٹرینڈ کررہا ہے۔ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا منال خان واقعی یہ سمجھتی ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی کائلی جینر کو نہیں جانتا اور فالو بھی نہیں کرتا؟کچھ صارفین نے طنزیہ انداز اپنایا اور کائلی جنیر کو ہی مشورہ دے ڈالا کہ وہ پاکستانی اداکارہ کی نقل نہ کریں۔ایک صارف نے سوشل میڈیا صارفین سے کہا کہ ‘براہ کرم منال کو ٹرول کرنا بند کریں، وہ دراصل کائلی جینر کے ساتھ تھیں۔ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ‘تو کیا ہوگیا اگر کائیلی جینر اور منال خان نے ایک ساتھ ناشتہ کیا ہے تو؟بعض صارفین نے منال خان کی اس حرکت کو مادہ پرستی سے بھی جوڑا کہ اداکار امیر اور منفرد دکھنے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…