ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مختلف شہروں میں 30سے 40سیکنڈز تک زلزلے کے شدید جھٹکے

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق

ملتان، بھکر، پھالیہ، کمالیہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔اسلام آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کئے گئے۔دوسری جانب کوہاٹ سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر جنوبی و قبائلی اضلاع میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم فوری طورپر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بدھ کی را ت گئے تقریباً ایک بج کر 55 منٹ پرآنے والے طاقتور زلزلے نے خیبرپختونخوا سمیت ملک کے متعدد گنجان آباد علاقوں کو لرزا کر رکھ دیا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی سی) کے حوالے سے بتایا گیا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی اورزلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان میں خوست شہر سے 44 کلومیٹر دور تھا جبکہ اس کی گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے کوہاٹ’ پشاور’ بنوں ‘ کرک’ ہنگو’لکی مروت’ ڈیرہ اسماعیل خان’ مردان’ نوشہرہ’ مالاکنڈ’ سوات اوردیر کے علاوہ قبائلی اضلاع اورکزئی’ کرم’ خیبر’ مہمند’ باجوڑ’شمالی وزیرستا ن اور جنوبی وزیرستان میں بھی انتہائی شدت کے ساتھ محسوس کئے گئے جہاں خوابیدہ لوگوں کی بڑی تعداد بیدار ہوکر خوف اور ڈر کی وجہ سے سہمے ہوئے گھروں سے باہر نکلے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے استغفار کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…