اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے فالو بیک کرنے پر صارف دربار شاہ رکن عالم پر حاضری کیلئے جا پہنچا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رانا اسرار نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’’ میم مریم نواز کی جانب سے فالو بیک ملنے کی خوشی میں میں شاہ رکن عالم کے دربار پر حاضری دینے کیلئے آیا ہوں ۔ صارف نے دربار حاضری کی تصاویر بھی شیئر کیں ۔
میم مریم نواز کی طرف سے فالو بیک ملنے کی خوشی میں دربار شاہ رکن عالم حاضری @MaryamNSharif pic.twitter.com/p8mLzcBEyo
— Rana Asrar (@RanaAsr31237115) June 20, 2022