اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کا جواب طالبان رہنمائوں پر سفری پابندیاں عائد

datetime 21  جون‬‮  2022 |

نیویارک(این این آئی)افغانستان میں خواتین کو ان کے حقوق سے محروم کرنے پر اقوام متحدہ نے طالبان رہنمائوں پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سفارتکاروں نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان کے قائم مقام نائب وزیر تعلیم سید احمد شاہد خیل اور نائب وزیر برائے ہائر ایجوکیشن عبدالباقی حقانی پر گزشتہ روز سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات کی غرض سے طالبان حکومت کے 15 عہدیداروں کو بین الاقوامی سفر کی اجازت دی گئی تھی جس کی مدت گزشتہ روز ختم ہونا تھی۔ ان میں سے 13 طالبان رہنماں کو دیے گئے استثنی میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے تاہم بچیوں کی تعلیم پر پابندی اور خواتین کے حقوق کی پامالیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارتِ تعلیم کے دو عہدیداروں کو بین الاقوامی سفر کی رعایت نہیں دی گئی۔سفارتکاروں کے مطابق اقوام متحدہ کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی نے مشکل مذاکرات کے بعد 13 طالبان رہنماں پر سے محدود مدت کے لیے سفری پابندیاں ہٹائی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کے حقوق کی بڑھتی ہوئی پامالیوں کے باعث کچھ ممالک اس حق میں تھے کہ طالبان کو بین الاقوامی سفر پر دی گئی ہر قسم کی رعایت ختم ہونی چاہیے تاہم کچھ نے اس حوالے سے اعتراض اٹھایا تھا۔دو ہفتے پہلے بھی افغان دارالحکومت کابل میں خواتین نے روٹی، کام اور آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے طالبان کی جانب سے عائد سخت پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ وزارتِ تعلیم کے دفتر کے سامنے 20 سے زیادہ خواتین جمع ہوئی تھیں جنہوں نے احتجاج کرتے ہوئے طالبان حکام سے خواتین کے لیے تعلیم اور روزگار کا مطالبہ کیا تھا۔اس سے قبل طالبان کے سپریم لیڈر نے اپنے نئے حکم نامے میں خواتین کے لیے چہرے کا نقاب لازمی قرار دیا تھا جس کے بعد وزارتِ امربالمعروف و نہی عن المنکر نے خواتین ٹی وی اینکرز کو بھی اس حکم کی پابندی کرنے کا کہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…