جمعرات‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2026 

ضرورت پڑی تو مزید مشکل فیصلے کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

datetime 21  جون‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے بڑا معاشی چیلنج ملا ہم اس ذمے داری کو نبھائیں گے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں اور اگر ملک کی معیشت کو سدھارنے کیلئے مزید مشکل فیصلے کرنے پڑے تو وہ بھی کریں گے،دنیا میں تیل اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں،

پچھلی حکومت نے جاتے جاتے قیمتیں کم کر کے آنے والی حکومت کیلئے ایک جال بچھایا جو 100فیصد بدنیتی پر مبنی فیصلہ تھا،غریب آدمی پر پڑنے والے بوجھ کو بانٹیں گے اور صاحب ثروت لوگوں پر ٹیکس لگائیں گے،اتحادی حکومت کی دعاؤں کے ساتھ ان مراحل کو عبور کرے گی اور عوام کے لیے آنے والے وقتوں میں ان فیصلوں کے بعد ضرور اچھا وقت آئے گا اس کے لیے ہم محنت کریں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں جو حکومت ملی اس میں پچھلی حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں، ناعاقبت اندیشی اور بے انتہا ناقص کارکردگی کی بنا پر ہمیں بہت بڑا معاشی چیلنج ملا۔وزیر اعظم نے کہاکہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دنیا میں تیل اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں لیکن پچھلی حکومت نے جاتے جاتے ان کی قیمتیں کم کر کے حکومت کیلئے ایک جال بچھایا جو 100فیصد بدنیتی پر مبنی فیصلہ تھا، اگر ان کو عوام کی خوشحالی اور مسائل کا درد ہوتا تو وہ ساڑھے تین سال حکومت کے دوران کوئی تو مثال چھوڑ جاتے جس سے ہم یہ کہتے کہ انہوں نے عوام کی بہبود کے لیے کام کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں معاشی صورتحال بے انتہا گمبھیر ہے، تیل، پیٹرول اور دیگر اجناس کی عالمی قیمتیں بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں لیکن ہم نے اس بجٹ میں فیصلہ کیا کہ جہاں ہمیں پیٹرول اور تیل کی قیمتیں مجبوراً بڑھانی پڑیں، وہیں ہم نے سات کروڑ لوگوں کے لیے ریلیف مہیا کیا جس کے ذریعے دو ہزار روپے مہینہ ہیلپ لائن کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں فیصلہ کیا کہ غریب آدمی پر پڑنے والے بوجھ کو بانٹیں گے اور صاحب ثروت لوگوں پر ٹیکس لگائیں گے تاکہ غریب کو یقین ہو جائے کہ اگر ان پر بوجھ آیا ہے تو ہم امیر ترین طبقے پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ وہ اس موقع پر خوشی کے ساتھ قوم کا ساتھ دیں گے،

ایثار اور قربانی کا مظاہرہ کریں گے جس کی بدولت ہم کئی سو ارب ٹیکس اکٹھا کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس ذمے داری کو نبھائیں گے، ہم نے مشکل اور بے باک فیصلے کیے ہیں، مزید بھی کرنے پڑے تو کریں گے تاکہ اس ملک کی معیشت کو سدھارا جا سکے اور پاکستان کی معیشت کو ہم مضبوط کر سکیں

، اس کے لیے ہم کسی بھی قدم سے نہیں ہچکچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ اتحادی حکومت کی دعاؤں کے ساتھ ان مراحل کو عبور کرے گی اور عوام کے لیے آنے والے وقتوں میں ان فیصلوں کے بعد ضرور اچھا وقت آئے گا اس کے لیے ہم محنت کریں گے

۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ پچھلی حکومت نے جو معاہدہ کیا اس کی انہوں نے اپنے ہی دور میں دھجیاں اڑائیں اور ان سے ٹیکس سمیت جن دیگر اقدامات کا وعدہ کیا، اس کی خلاف ورزی کی، اگر انہیں معاہدہ کرنا تھا تو اس کی پاسداری کرتے،

اس کی انہوں نے دھجیاں اڑائیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ جو مشکلات پیش آ رہی ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں۔شہباز شریف نے قوم کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن ہم سب مل کر پاکستان کو اس مشکل ستے نکال کر اچھے وقتوں میں لے کر جائیں گے۔



کالم



بارہ منٹ کا کھیل


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…