پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہد ہ ہونے کے بعد امریکی ڈالر کو 182روپے پر لانے کا اعلان کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مشکل یہ پڑی ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے۔

ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی غلطی تسلیم کرکے میثاق معیشت پر حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا جو پاکستان کے حالات کے مطابق نہیں تھا، انہوں نے تمام سبسڈیز کو ختم کرنے کا وعدہ کیا جبکہ عوام کی معاشی حالت ایسی ہے کہ ہم یہ کرنہیں سکتے، آئی ایم ایف سے معاہدے میں گزشتہ حکومت نے پیٹرول پر سبسڈی زیرو کرنے کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس گزشتہ حکومت کا معاہدہ موجود ہے، آئی ایم ایف نے وہی شرائط رکھی ہیں جو گزشتہ حکومت نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ معیشت پر اسحاق ڈار رہنمائی کر رہے ہیں وہ حالات سے باخبرہیں، پی ٹی آئی نے معیشت ایسی خراب کردی ہے کہ اب اس طرح سے کنٹرول کرنا مشکل ہورہا ہے، جب ڈالر کنٹرول میں تھا تو انہوں نے واویلا کیا کہ ڈالر کواسحاق ڈار نے قید کیا ہوا ہے، جب ڈالر کو آزاد چھوڑا تو ڈالر 115 سے 190 پرآیا، ہمارے 2 ماہ میں ڈالر 190 سے آگے گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مشکل یہ پڑی ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں، آئی ایم ایف سے کہا گیا کہ پیٹرول پر پیسے تین چار اقساط میں بڑھا دیں گے تاہم وہ نہیں مانے، پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے، ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ صرف اور صرف آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر ہے

لہٰذا جیسے ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا تو ڈالر کو 182 پر لے آئیں گے۔پی ٹی آئی کے احتجاج پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پرسوں رات پی ٹی آئی کے احتجاج سے عوام نے خود کو الگ رکھا،

پی ٹی آئی کی برگر کلاس کسی جگہ ہزار کسی جگہ 2 ہزار تھی اور اس سے زیادہ لوگ نہیں تھے،

تین چار مقامات پر ہی ہزار سے 2 ہزار لوگ تھے باقی جگہ 70 سے 150 لوگ تھے ، 22 کروڑ کی آبادی میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر صرف 10 سے 12 ہزار لوگوں نے دھیان دیا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…